بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناخن‌پالش‌کی‌بلا

ناخن پالش اور لبوں کی سرخی کا غسل اور وضو پر اثر

سوال:۔

جیسے کہ ناخن پالش لگانے سے وضو نہیں ہوتا، اگر کبھی ہونٹوں پر ہلکی سی لالی لگی ہو تو کیا وضو ہوجاتا ہے؟ یا اگر وضو کے بعد لگائی جائے تو اس سے نماز دُرست ہے؟

جواب:۔

ناخن پالش لگانے سے وضو اور غسل اس لئے نہیں ہوتا کہ ناخن پالش پانی کو بدن تک پہنچنے نہیں دیتی،(۱) لبوں کی سرخی میں بھی اگر یہی بات پائی جاتی ہے کہ وہ پانی کے جلد تک پہنچنے میں رُکاوٹ ہو تو اس کو اُتارے بغیر غسل اور وضو نہیں ہوگا، اور اگر وہ پانی کے پہنچنے سے مانع نہیں تو غسل اور وضو ہوجائے گا، ہاں! اگر وضو کے بعد ناخن پالش یا سرخی لگاکر نماز پڑھے تو نماز ہوجائے گی، لیکن اس سے بچنا بہتر ہے۔

  1. (۱) صفحہ ۲۵۹کا حاشیہ نمبر۱ ، وصفحہ ہذا کا حاشیہ نمبر۳ ملاحظہ ہو۔