پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
عورتوں کے لئے زیرِ ناف کے بال کتنے دن بعد صاف کرنے چاہئیں؟
سوال:۔
غیرضروری بال جو کہ ناف کے نیچے اور بغل میں ہوتے ہیں، اگر ان کو چالیس دن میں صاف نہیں کیا جائے تو اس سے نماز پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اس کے علاوہ اور دُوسری جگہوں کے بال مثلاً: چہرے، ہاتھوں اور پیروں کے بالوں کو اگر کسی لوہے کی چیز یا کریم وغیرہ سے صاف کرے تو اس پر گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب:۔
غیرضروری بالوں کو چالیس دن سے زیادہ چھوڑنا گناہ ہے۔(۱) عورت کے چہرے، ہاتھ اور پاؤں کے بال صاف کرنا جائز ہے۔
- (۱) ویستحب حلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالْإغتسال فی كل أسبوع مرۃ والأفضل یوم الجمعۃ وجاز فی كل خمسۃ عشرۃ وكرہ تركہ وراء الأربعین۔ (الدر المختار مع الرد ج:۶ ص:۴۰۶، فصل فی البیع)۔

