پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
عورتوں کا بیت الخلا میں ننگے سر جانا
سوال:۔
مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ خواتین جب بیت الخلا جاتی ہیں تو دوپٹہ باہر اُتار کر برہنہ سر جاتی ہیں، اس سلسلے میں دُرست طریقے کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
جواب:۔
بیت الخلا میں ننگے سر نہیں جانا چاہئے، مکروہ ہے۔(۱)
- (۱) إذا أراد دخول الخلاء یدخل ستور الرأس۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۰)۔ أیضًا: إذا أراد أن یدخل الخلاء ینبغی ۔۔۔ لَا حاسر الرأس ولَا مع القلنسوۃ بلا شیء علیھا۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۳۴۵، طبع ایچ ایم سعید)۔

