پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
عورت سر سے اُکھڑے بالوں کو کیا کرے؟
سوال:۔
جب عورت سر میں کنگھا کرتی ہے تو عورتیں کہتی ہیں کہ سر کے بال پھینکنا نہیں چاہئے، ان کو اکٹھا کرکے قبرستان میں دبادینا چاہئے؟
جواب:۔
عورتوں کے سر کے بال بھی ستر میں داخل ہیں، اور جو بال کنگھی میں آجاتے ہیں ان کا دیکھنا بھی نامحرم کو جائز نہیں،(۱) اس لئے ان بالوں کو پھینکنا نہیں چاہئے، بلکہ کسی جگہ دبادینا چاہئے۔
- (۱) (وكل عضو لَا یجوز النظر إلیہ قبل الْإنفصال لَا یجوز بعدہ) ولو بعد الموت كشعر عانۃ وشعر رأسھا۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۳۷۱، كتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔

