پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
عورتوں کا ایام مخصوص میں ذکر کرنا
سوال:۔
عورتیں اپنے مخصوص ایام میں ذکر کرسکتی ہیں، مثلاً: سوم کلمہ، دُرود شریف، اِستغفار، کلمہ طیبہ وغیرہ؟
جواب:۔
قرآن مجید کی تلاوت کے علاوہ سب ذکر کرسکتی ہیں۔(۱)
- (۱) ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذالك، كذا فی السراجیۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸)۔

