بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

مخصوص ایام میں قرآنی آیات والی کورس کی کتاب پڑھنا اور چھونا

سوال:۔

ہم سیکنڈایئر کی طالبات ہیں اور ہمارے پاس اسلامک اسٹڈیز ہے جس میں قرآن کے شروع کے بارہ رُکوع ہمارے کورس میں شامل ہیں۔ ہماری مشکل یہ ہے کہ خدانخواستہ اگر امتحان کے زمانے میں ہماری طبیعت خراب ہوجائے تو ہم اسلامک اسٹڈیز کی کتاب کو کس طرح پڑھ سکتے ہیں، کیونکہ مخصوص ایام میں قرآن چھونا حرام ہے اور بغیر کتاب پڑھے ہم امتحان نہیں دے سکتے، کیونکہ کتاب میں پوری تشریح و تفسیر ہوتی ہے، جسے پڑھ کر ہی امتحان دیا جاسکتا ہے، تو آپ سے عرض ہے کہ ان دنوں کس طرح ہم اس کتاب سے مستفید ہوسکتے ہیں؟

جواب:۔

قرآن مجید کے الفاظ کو ہاتھ نہ لگایا جائے، نہ ان الفاظ کو زبان سے پڑھا جائے،(۱) کتاب کو ہاتھ لگانا اور پڑھنا جائز ہے۔(۲)

  1. (۱) ولیس للحائض والجنب والنفساء قراءۃ القرآن ولیس لھم مس المصحف إلّا بغلافہ۔ (ھدایۃ أولین ص: ۶۴، باب الحیض والْإستحاضۃ)۔
  2. (۲) یفھم جوازہ من إمداد الفتاویٰ ج:۱ ص:۵۰۔