پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
دورانِ حفظ ناپاکی کے ایام میں قرآنِ کریم کس طرح یاد کیا جائے؟
سوال:۔
قرآن شریف حفظ کرنے کے دوران ناپاکی کی حالت میں کسی پین وغیرہ کی مدد سے قرآن پاک کے صفحے پلٹ کر یاد کرنا جائز ہے کہ ناجائز؟
جواب:۔
عورتوں کے خاص ایام میں قرآنِ کریم کا زبان سے پڑھنا جائز نہیں۔(۱) حافظہ کو بھولنے کا اندیشہ ہو تو بغیر زبان ہلائے دِل میں سوچتی رہے، زبان سے نہ پڑھے، کسی کپڑے وغیرہ سے صفحے اُلٹنا جائز ہے۔(۲)
- (۱) ولیس للحائض والجنب والنفساء قراءۃ القرآن۔ (ھدایۃ أوّلین ص:۶۴، باب الحیض والْإستحاضۃ)۔
- (۲) یجوز للمحدث الذی یقرأ القرآن من المصحف تقلیب الأوراق بقلم أو عود أو سكین۔ (البحر الرائق ج:۱ ص:۳۵۱، باب الحیض، أیضًا: شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۳۴۵، ۳۴۶)۔

