پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
خاص ایام میں امتحان میں قرآنی سورتوں کا جواب کس طرح لکھے؟
سوال:۔
قرآنی سورتیں نصاب میں شامل ہیں، امتحان میں ان کا متن، تشریح اور دُوسری آیات کے حوالے تحریر کرنے ہوتے ہیں، ان ایام میں یہ تحریر کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔
ترجمہ، تشریح لکھنے کی اجازت ہے، مگر آیاتِ کریمہ کا متن نہ لکھے، آیت کا حوالہ دے کر اس کا ترجمہ لکھ دیں۔(۱)
- (۱) إمداد الفتاویٰ ج:۱ ص:۵۰، طبع دار العلوم کراچی۔

