بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

حیض کے دنوں میں حدیث یاد کرنا اور قرآن کا ترجمہ پڑھنا

سوال:۔

میں ریاض الصالحین عربی جلدِ اوّل کی حدیث پڑھتی اور یاد کرتی ہوں، کیا میں خاص ایام میں بھی ان عربی احادیث کو پڑھ اور یاد کرسکتی ہوں؟ نیز قرآن کا ترجمہ بغیر عربی پڑھے، بغیر ہاتھ لگائے صرف اُردو ترجمہ دیکھ کر پڑھ سکتی ہوں؟ اور ان کو خاص ایام میں یاد کرسکتی ہوں؟

جواب:۔

دونوں مسئلوں میں اجازت ہے۔(۱)

  1. (۱) دیکھئے: إمداد الفتاویٰ للتھانوی ج:۱ ص:۵۰، طبع دارالعلوم کراچی۔