بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

کیا عورت ایامِ مخصوصہ میں زبانی الفاظ قرآن پڑھ سکتی ہے؟

سوال:۔

’’مخصوص ایام‘‘ میں عورت کو اگر کچھ قرآنی آیات یاد ہوں تو کیا وہ پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔

عورتوں کے مخصوص ایام میں قرآنِ کریم کی آیات پڑھنا جائز نہیں، البتہ بطور دُعا کے الفاظِ قرآن پڑھ سکتی ہے،(۱) اس حالت میں حافظہ کو چاہئے کہ زبان ہلائے بغیر ذہن میں پڑھتی رہے اور کوئی لفظ بھولے تو قرآن مجید کسی کپڑے کے ساتھ کھول کر دیکھ لے۔(۲)

  1. (۱) وإں قرأ ما دون الآیۃ وقراءۃ الفاتحۃ علٰی قصد الدعاء ونحوھا علٰی نیۃ الدعاء یجوز۔ (حلبی كبیر ص:۵۷ مطلب الغسل فی أربعۃ سنۃ)۔
  2. (۲) ولیس لھم مس المصحف إلّا بغلافہ۔ (ھدایۃ أوّلین ص:۶۴، باب الحیض والْإستحاضۃ)۔ ویمنع ۔۔۔ قراءۃ القرآن بقصدہ ومسہ ولو مكتوبًا بالفارسیۃ فی الأصح إلّا بغلافہ المنفصل ۔۔۔الخ۔ (درمختار ج:۱ ص:۲۹۳)۔ أیضًا: وأما أخذہ بالعَلّاقۃ أو لغلافہ فلا بأس بہ وإن کان جنبًا لأنہ غیر ماس للقرآن كما لو حمل حملًا وفیہ مصحف جاز وإن کان جنبًا۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص: ۳۴۶، طبع بیروت)۔