پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
ایامِ مخصوصہ میں قرآن کیسے پڑھائے؟
سوال:۔
مستورات جو کہ مدرسوں میں قرآن پڑھاتی ہیں، وہ اپنے مخصوص ایام میں معلمہ کے فرائض کس طرح انجام دیں گی؟
جواب:۔
وہ بچوں کو سبق دیتے وقت ایک ایک لفظ کرکے سکھائیں، مسلسل آیت وغیرہ نہ پڑھیں۔(۱)
- (۱) إذا حاضت المعلّمۃ فینبغی لھا أن تعلم الصبیان كلمۃ كلمۃ وتقطع بین الكلمتین۔ (عالمگیری ج:۱ ص: ۳۸) (قولہ وقراءۃ القرآن) ۔۔۔ لأنہ جوز للحائض المعلّمۃ تعلیمہ كلمۃ كلمۃ كما قدمناہ۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص:۲۹۳، باب الحیض)۔

