پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
سفید قطرے، سفید پانی بار بار آئے تو کیا کریں؟
سوال:۔
سفید قطرے یا سفید پانی آتا ہو تو اس کو دھونے کے لئے بار بار اِستنجاخانے جانا ضروری ہے، نیز اگر کوئی وہم کی وجہ سے آدھ، پون یا ایک گھنٹہ لگاتا ہو تو اس معاملے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ بار بار اِستنجاخانے میں جانا تکلیف کا باعث ہے۔
جواب:۔
اس پانی کو روکنے کے لئے گدّی اِستعمال کریں، اور اِستنجا کے لئے جانا اس صورت میں ضروری ہے جبکہ وہ پانی اِردگرد لگ جائے، ورنہ کوئی ضروری نہیں، اور اِستنجاخانے میں جاکر صرف نجاست کی جگہ دھولینا کافی ہے، اس کے لئے آدھ گھنٹہ لگانے کی ضرورت نہیں۔(۱)
- (۱) یجب علی المصلی أن یقدم الطھارۃ من الأحداث والأنجاس۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۹۲، طبع شركت علمیہ، ملتان)۔

