بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں کا حکم

سوال:۔

مخصوص دنوں میں جو لباس پہنے جاتے ہیں کیا انہیں بغیر دھوئے نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟ یا صرف ان حصوں کو جہاں غلاظت لگی ہو دھو لیا جائے، تمام چیزیں یعنی قمیص، شلوار، دوپٹہ، چادر، سوئٹر، شال وغیرہ سب کو دھونا چاہئے؟

جواب:۔

کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہوا ہے اسے پاک کرکے پہن سکتے ہیں،(۱) اور جو پاک ہوں ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔

  1. (۱) (یجوز رفع نجاسۃ حقیقیۃ من محلھا) ولو إناء أو مأكولًا علم محلھا أو لَا (بماء ولو مستعملًا) بہ یفتی وبكل مائع طاھر۔ (الدر المختار مع الرد ج:۱ ص:۳۰۹)۔