بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

مخصوص ایام میں مہندی لگانا جائز ہے

سوال:۔

اکثر بزرگ خواتین کا کہنا ہے کہ مہندی ایام شروع ہونے کے بعد یعنی ایام کے دوران مہندی نہ لگائی جائے، کیونکہ اس وقت تک ہاتھ پاک نہیں ہوتے، جب تک مہندی بالکل نہ اُتر جائے، اور ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ اگر ایام شروع ہونے سے پہلے لگائی تو کوئی حرج نہیں، پھر چاہے لگی ہو یا نہ لگی ہو پاک ہوسکتے ہیں۔

جواب:۔

عورتوں کے خاص ایام میں مہندی لگانا شرعاً جائز ہے، اور یہ خیال غلط ہے کہ ایام میں مہندی ناپاک ہوجاتی ہے۔(۱)

  1. (۱) جنب إختضب وإختضبت امرأتہ بذالك الخضاب قال أبو یوسف رحمہ اللہ تعالٰی: لَا بأس بہ ولَا تصلی فیہ وإن کان الجنب قد غسل موضع الخضاب فلا بأس بأن تصلی فیہ، كذا فی فتاویٰ قاضیخان۔ (عالمگیری ج:۵ ص: ۳۵۹)۔