پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
کیا بچے کی پیدائش سے کمرہ ناپاک ہوجاتا ہے؟
سوال:۔
بچہ کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے کو جس کمرہ یا گھر میں رکھا جاتا ہے، چالیس دن بعد اس کو اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے اور اس میں رنگ و روغن کیا جاتا ہے، اور جب تک ایسا نہیں کیا جاتا وہ گھر یا کمرہ ناپاک رہتا ہے، جبکہ براہِ راست عورت کی ناپاکی سے اس گھر یا کمرہ کا تعلق بھی نہیں ہوتا، آپ اس غیراسلامی رسم کا قرآن و حدیث کی رُو سے جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:۔
صفائی تو اچھی چیز ہے، مگر گھر یا کمرے کے ناپاک ہونے کا تصوّر غلط اور توہم پرستی ہے۔

