پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
ایام والی عورت کا بستر پر بیٹھنا یا ایک ساتھ کھانا کھانا
سوال:۔
اگر گھر میں کوئی دُوسری خاتون کے خاص ایام ہوں تو کیا اس سے چھونے، اس کے ساتھ کھانا کھانے یا پھر اس کے کپڑے اور بستر پر بیٹھنے کے باوجود ہماری طہارت باقی رہے گی اور نماز ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
اس کے ساتھ ملنے بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں، اور اس سے طہارت میں کوئی فرق نہیں آتا۔(۱)
- (۱) أن المرأۃ من الیھود کانت إذا حاضت لم یواكلوھا، ولم یشاربوھا، ولم یجامعوھا فی البیت، فأنزل اللہ تعالٰی: ﵟ وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡمَحِيضِۖ قُلۡ هُوَ أَذٗى ﵞ۔ إلٰی آخر القصۃ فأمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أن یواكلوھن، وأن یشاربوھن، وأن یجامعوھن فی البیوت، ویفعلوا ما یشاؤا إلّا الجماع، فقالت الیھود: وما یرید ھٰذا الرجل أن یدع من أمرنا شیئًا إلّا خالفنا فیہ۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۴۶۴)۔

