پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
ناپاکی کی حالت میں دُودھ پلانا
سوال:۔
کیا عورت ناپاکی کی حالت میں اپنے بچے کو دُودھ پلاسکتی ہے؟ یا اس کے لئے غسل کرنا ضروری ہے؟
جواب:۔
اس حالت میں بچے کو دُودھ پلانا جائز ہے،(۱) لیکن بہتر یہ ہے کہ غسل کرکے دُودھ پلائیں۔
- (۱) وإن أراد أن یأكل أو یشرب فینبغی أن یتمضمض ویغسل یدیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۶)۔ أیضًا: وعن عائشۃ قالت: كنت أرجل رأس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وأنا حائض۔ فیہ جواز المخالطۃ مع الحائض ۔۔۔ وفی الحدیث دلَالۃ علٰی طھارۃ بدن الحائض وعرقھا۔ (المرقاۃ شرح المشكوٰۃ ج:۴ ص:۴۵۵ باب الترجل، أیضًا: خیر الفتاویٰ ج:۲ ص:۸۷)۔

