پاکیسےمتعلقعورتوںکےمسائل
نفاس کے اَحکام
سوال:۔
نفاس کسے کہتے ہیں؟ کیا حیض کی طرح نفاس میں بھی نماز معاف ہوجاتی ہے یا بعد میں قضا پڑھنی پڑتی ہے؟ نفاس سے پاک ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ نفاس کے دوران اگر رمضان آجائے تو روزہ رکھے گی یا بعد میں قضا روزہ رکھے گی؟
جواب:۔
بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے اس کو نفاس کہتے ہیں،(۱) جس طرح حیض میں نماز معاف ہوجاتی ہے، اسی طرح نفاس میں بھی نماز معاف ہے، اور جس طرح حیض میں روزہ معاف نہیں اسی طرح نفاس میں بھی معاف نہیں، بلکہ بعد میں قضا رکھنا ہوگا۔(۲) نفاس کا خون بند ہوجانے کے بعد نہانے سے عورت پاک ہوجاتی ہے۔
- (۱) النفاس ھو دم یعقب الولَادۃ ۔۔۔الخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۶)۔ والنفاس ھو الدم الخارج عقیب الولَادۃ واشتقافہ من تنفس الرحم بالدم أو خروج النفس وھو الولد۔ (الجوھرۃ النیرۃ ص:۳۹، باب الحیض)۔
- (۲) (یمنع صلاۃ) مطلقًا ولو سجدۃ شكر (وصومًا) وجماعًا (وتقضیہ) لزوما دونھا للحرج۔ (الدر المختار ج:۱ ص:۲۹۰، باب الحیض، مطلب لو أفتٰی مفت ۔۔۔الخ)۔

