بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

خاص ایام کے دوران شوہر کا مس کرنا

سوال:۔

کیا ماہواری میں شوہر اپنی بیوی سے مقاربت یا گھٹنوں سے لے کر زیرِ ناف کے حصے کو مس کرسکتا ہے؟

جواب:۔

ایام کی حالت میں وظیفۂ زوجیت سخت حرام ہے،(۱) بلکہ ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصۂ بدن کو شوہر کا ہاتھ لگانا اور مس کرنا بھی بغیر پردہ کے جائز نہیں۔(۲)

  1. (۱) ﵟ وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡمَحِيضِۖ قُلۡ هُوَ أَذٗى فَٱعۡتَزِلُواْ ٱلنِّسَآءَ فِي ٱلۡمَحِيضِ وَلَا تَقۡرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطۡهُرۡنَۖ ﵞ البقرة ٢٢٢۔
  2. (۲) یمنع ۔۔۔ (قربان ما تحت إزار) یعنی ما بین سرۃ وركبۃ ولو بلا شہوۃ وحل ماعداہ مطلقًا ۔۔۔ وفی الشامیۃ (قولہ یعنی ما بین سرۃ وركبۃ) فیجوز الْإستمتاع بالسرۃ وما فوقھا والركبۃ ما تحتھا ولو بلا حائل، وكذا بما بینھما بحائل بغیر الوطء ولو تلطخ دمًا۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۱ ص:۲۹۲، باب الحیض، مبحث فی مسائل المتحیرۃ)۔ أیضًا: عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم إذا حضتُ یأمرنی فأتزر ثم یباشرنی۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۴۶۲، طبع بیروت)۔