بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

حیض سے پاک ہونے کی کوئی آیت نہیں

سوال:۔

حیض کے بعد پاک ہونے کی کیا کوئی مخصوص آیت ہوتی ہے؟

جواب:۔

نہیں! عورتوں میں یہ جو مشہور ہے کہ فلاں فلاں آیتیں یا کلمے پڑھنے سے عورت پاک ہوتی ہے، یہ قطعاً غلط ہے، ناپاک آدمی پانی سے پاک ہوتا ہے،(۱) آیتوں یا کلموں سے نہیں۔

  1. (۱) ثبت بالدلیل القطعی المجمع علیہ أن الطھارۃ واجبۃ شرعًا، وان المفروض منھا ھو الوضوء والغسل من الجنابۃ والحیض والنفاس بالماء ۔۔۔ واتفق الفقھاء علٰی جواز التطھیر بالماء الطھور أو المطلق وھو ما یسمی ’’ماءً‘‘ ۔۔۔ قال تعالٰی: ﵟ وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ طَهُورٗا ﵞ،ﵟوَيُنَزِّلُ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ لِّيُطَهِّرَكُم بِهِۦ ﵞ۔ (الفقہ الْإسلامی وأدلّتہ ج:۱ ص:۹۲، المبحث الثالث أنواع المطھرات)۔