بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

رحم سے خارج ہونے والی رطوبت کا کیا حکم ہے؟

سوال:۔

خواتین کے پیشاب اور پاخانے کے علاوہ باقی فضلات (علاوہ حیض) ناپاک ہیں یا نہیں؟ یعنی ان کے کپڑے میں یا جسم پر لگے رہنے سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ وضو باقی رہتا ہے یا نہیں؟ (خروجِ فضلات سے)۔

جواب:۔

رحم سے خارج ہونے والی رطوبت ناپاک ہے اور اس سے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑا بھی ناپاک ہوجاتا ہے۔(۱) جس عورت کو سیلان الرحم (لیکوریا) کی بیماری ہو وہ معذور کے حکم میں ہے، یعنی وقت کے اندر ایک بار وضو کرلینا اس کے لئے کافی ہے، نماز کے لئے پاک کپڑا اِستعمال کیا کرے۔(۲)

  1. (۱) ومن وراء باطن الفرج فإنہ نجس قطعًا ككل خارج من الباطن کالماء الخارج مع الولد أو قبیلہ۔ (شامی ج:۱ ص:۳۱۳، باب الأنجاس)۔
  2. (۲) والمستحاضۃ ومن بہ سلس البول یتوضؤن لوقت كل صلاۃ ویصلون فی الوقت۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۱)۔