بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌سے‌متعلق‌عورتوں‌کے‌مسائل

ماہواری سے پہلے اور بعد میں آنے والے سفید پانی سے غسل واجب نہیں

سوال:۔

سفید قطرے جو انڈے کی سفیدی کی طرح ہوں، جو ماہانہ ایام سے پہلے اور بعد میں ایک ہفتے تک یا اس سے کم یا زیادہ دِنوں تک آتے ہوں، تو اس دوران صرف وضو کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

جواب:۔

ماہواری کا غسل کرنے کے بعد جو سفید پانی آتا ہے وہ نجس ہے،(۱) لیکن اس سے غسل واجب نہیں ہوتا، وضو کرکے نماز پڑھا کریں۔(۲)

  1. (۱) ومن وراء باطن الفرج فإنہ نجس قطعًا ككل خارج من الباطن کالماء الخارج مع الولد أو قبیلہ۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۳۱۳، طبع ایچ ایم سعید)۔
  2. (۲) وینقضہ خروج كل خارج نجس منہ من المتوضی الحی معتادًا أو لَا من السبیلین أو لَا إلٰی ما یطھر ثم المراد بالخروج من السبیلین مجرد الظھور۔ (الدر المختار ج:۱ ص:۱۳۴)۔