موزوںپرمسح
مسح کرنے والے موزے میں پاک چمڑا
سوال:۔
موزوں کے بارے میں احادیث سے ثابت ہے کہ ان پر مسح کرلیا جائے، مسئلہ یہ ہے کہ ان موزوں کا جو کہ پہن رکھے ہیں ان کا پتہ کیسے لگایا جائے کہ یہ حلال جانور کے ہیں یا حرام جانور کے؟ کیا حلال و حرام دونوں جانوروں کے چمڑے سے بنے ہوئے موزوں پر مسح کرنے سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
کھال دباغت سے پاک ہوجاتی ہے،(۱) اور موزے پاک چمڑے ہی کے بنائے جاتے ہیں، اس لئے اس وسوسے کی ضرورت نہیں۔
- (۱) وكل اھاب دبغ فقد طھر۔ (ھدایۃ أولین ص:۴۰، باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء ۔۔۔الخ)۔

