بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تیمم

ریل گاڑی میں پانی نہ ہونے پر تیمم

سوال:۔

ریل گاڑی کے سفر میں اگر وضو کے لئے پانی دستیاب نہ ہوسکے اور وقت قضا ہو رہا ہو تو کیا عمل کریں؟

جواب:۔

ریل گاڑی میں پانی دستیاب نہ ہو تو تیمم کرسکتا ہے، مگر شرط یہ ہے کہ ریل کے کسی ڈبے میں بھی پانی نہ ہو، اور ایک میل شرعی کے اندر پانی کے موجود ہونے کا علم نہ ہو جہاں ریل رُکتی ہو۔(۱)

  1. (۱) ومن عجز عن استعمال الماء لبعدہ میلًا۔ (تنویر الأبصار مع رد المحتار ج:۱ ص:۲۳۲، باب التیمم)۔