بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تیمم

مستعمل پانی کے ہوتے ہوئے تیمم

سوال:۔

مستعمل پانی اور غیرمستعمل پانی جبکہ یکجا جمع ہوں کوئی اور پانی برائے وضو نہ ملے اور مستعمل اور غیرمستعمل برابر ہوں، مثلاً ایک لوٹا مستعمل اور ایک لوٹا غیرمستعمل ہو، اب فرمائیں کہ اس صورت میں کیا کریں وضو یا تیمم؟

جواب:۔

مستعمل اور غیرمستعمل پانی اگر مل جائیں تو غالب کا اعتبار ہے، اگر دونوں برابر ہوں تو احتیاطاً غیرمستعمل کو مغلوب قرار دیا جائے گا، اور اس سے وضو صحیح نہیں بلکہ تیمم کرنا ہوگا۔(۱)

  1. (۱) (فإن اختلط رطلان) مثلًا (من الماء المستعمل برطل من المطلق لَا یجوز بہ الوضوء وبعكسہ) وھو لو کان الأكثر المطلق (جاز) بہ الوضوء وإن استویا لم یذكر حكمہ فی ظاھر الروایۃ، وقال المشائخ: حكمہ حكم المغلوب إحتیاطًا۔ (مراقی علی نور الْإیضاح مع حاشیۃ الطحطاوی ص:۲۷، كتاب الطھارۃ)۔