بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تیمم

پانی لگنے سے مہاسوں سے خون نکلنے پر تیمم جائز ہے

سوال:۔

میری عمر ۱۸ سال ہے اور میرے تمام چہرے پر مہاسے ہیں جن میں خون اور پیپ ہے، جب میں وضو کرتا ہوں تو چہرے پر پانی لگنے سے مہاسوں میں سے خون نکلنے لگتا ہے، کیا میں ایسی حالت میں تمام اوقات میں تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب:۔

اگر تکلیف واقعی اتنی سخت ہے جتنی آپ نے لکھی ہے، اور مسح بھی نہیں کرسکتے تو تیمم جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ولو کان یجد الماء إلّا أنہ مریض فخاف ان استعمل الماء اشتد مرضہ یتمم۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۴۹)۔