تیمم
غسل کے لئے ایک ہی تیمم کافی ہے
سوال:۔
آدمی جتنے دن بیمار رہے ہر نماز سے پہلے وضو کرنے سے پہلے غسل کے طور پر تیمم ضروری ہے یا ایک بار تیمم کرنا ہی کافی ہوتا ہے؟
جواب:۔
غسل کے لئے تیمم صرف ایک بار کرلینا کافی ہے، جب تک دوبارہ غسل کی حاجت پیش نہ آجائے۔

