تیمم
طبیب بیماری کی تصدیق کردے تو تیمم کرے
سوال:۔
اگر کوئی شخص بیمار ہو اور غسل کرنے سے بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو وہ کیا کرے؟
جواب:۔
اگر واقعی اندیشہ ہو اور طبیب اس کی تصدیق کردے تو تیمم کرے، بشرطیکہ طبیب ماہر اور دین دار ہو۔(۱)
- (۱) (ومن عجز عن استعمال الماء لبعدہ میلًا أو لمرض) یشتد أو یمتد بغلبۃ ظن أو قول حاذق مسلم ولو بتحرك۔ (درمختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۱ ص:۲۳۲، باب التیمم)۔

