تیمم
وقت کی تنگی کی وجہ سے بجائے غسل کے تیمم جائز نہیں
سوال:۔
زید جماعت سے نماز پڑھتا ہے، زید کو فجر کی نماز سے پہلے غسل کی حاجت ہے، زید کی آنکھ اُس وقت کھلی جب سورج کے طلوع ہونے میں صرف ۱۵،۲۰ منٹ باقی ہیں، زید اتنی دیر میں غسل کرے گا تو نماز کا وقت جاتا رہے گا، ایسی صورت میں کیا زید تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب:۔
محض وقت کی تنگی کی وجہ سے تیمم کرنا جائز نہیں، غسل کرکے نماز پڑھے اور اگر وقت نکل جائے تو قضا پڑھے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس وقت تیمم کرکے نماز پڑھ لے، بعد میں غسل کرکے قضا کرے۔(۱)
- (۱) (لَا) یتیمم (لفوت جمعۃ ووقت) ولو وترًا لفواتھا إلٰی بدل وقیل یتیمم لفوات الوقت قال الحلبی: فالأحوَط أن یتیمم ویصلی ثم یعید۔ (درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۲۴۶، باب التیمم)۔

