بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تیمم

سردیوں میں وضو کے بجائے تیمم کرنا

سوال:۔

میں سردیوں میں اکثر وضو کے بجائے تیمم کرتی ہوں، کیونکہ مجھے جوڑوں کے درد کی شکایت ہے، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

جواب:۔

اگر گرم پانی سے وضو کرنا ممکن ہو تو تیمم جائز نہیں، اور اگر گرم پانی سے بھی تکلیف بڑھ جاتی ہے تو تیمم جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) إذا خاف إن توضأ أن یقتلہ البرد أو لیمرضہ یتیمم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۸)۔