تیمم
لکڑی پر تیمم کرنا
سوال:۔
تیمم کے متعلق سوال ہے کہ یہ مٹی سے جائز ہے، پوچھنا ہے کہ اگر مٹی کسی پاک لکڑی کے اُوپر لگی ہو یعنی (دُھول) یا کسی پاک پلاسٹک کے اُوپر یا چونے کی دیوار پر ہو، یا پلاسٹک پینٹ یا ڈسٹمپر کی ہوئی پاک دیوار پر دُھول موجود ہو تو کیا اس سب پر ہاتھ پھیرکر تیمم کرنا جائز ہے یا پھر کوئی اور طریقۂ کار بتائیں، میں جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔
جواب:۔
اگر کسی لکڑی وغیرہ پر اِتنا غبار جما ہو کہ اس پر اُنگلی کھینچنے سے لکیر بن جائے تو اس پر تیمم جائز ہے۔(۱)
- (۱) ولو وضع یدیہ علٰی حنطۃ أو شعیر فلصق بیدیہ غبار ۔۔۔ جائز بہ التیمم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۷)۔

