تیمم
تیمم کن چیزوں سے جائز ہے؟
سوال:۔
تیمم کن چیزوں سے ہوسکتا ہے؟ مثلاً: سیمنٹ والا فرش، صاف کپڑا، مٹی وغیرہ۔
جواب:۔
تیمم پاک مٹی سے ہوسکتا ہے، یا جو چیز مٹی کی جنس سے ہو،(۱) لکڑی، کپڑا، لوہا جیسی چیزوں سے تیمم نہیں ہوگا، البتہ اگر کپڑے، لکڑی وغیرہ پر غبار پڑا ہو تو اس سے تیمم جائز ہے۔(۲)
- (۱) ویجوز التیمم عند أبی حنیفۃ ومحمد بكل ما کان من جنس الأرض کالتراب والرمل ۔۔۔الخ۔ (ھدایۃ أولین ص:۵۱، باب التیمم)۔
- (۲) وكذا یجوز بالغبار مع القدرۃ علی الصعید عند أبی حنیفۃ ومحمد لأنہ تراب رقیق۔ (ھدایۃ أولین ص:۵۱، باب التیمم)۔

