تیمم
وضو اور غسل کے تیمم کا ایک ہی طریقہ ہے
سوال:۔
کیا وضو اور غسل کے تیمم میں کچھ فرق ہے؟ جنابت کے غسل کے لئے میں نے پڑھا ہے کہ زمین پر لیٹ کر ایک کروٹ دائیں طرف مکمل کرو، دُوسری کروٹ بائیں طرف مکمل کرو، یہ جنابت کا تیمم ہوگیا۔ یہ کہاں تک دُرست ہے؟
جواب:۔
وضو اور غسل کے تیمم میں کوئی فرق نہیں،(۱) دونوں کا ایک طریقہ ہے، جنابت کے غسل کے لئے آپ نے زمین پر لیٹنے اور مٹی سے لت پت ہونے کی جو بات سنی ہے، وہ غلط ہے۔
- (۱) والتیمم فی الجنابۃ والحدث سواء یعنی فعلًا ونیۃً ۔۔۔ والصحیح أنہ لَا یحتاج إلٰی نیۃ التمیز بل إذا نوی الطھارۃ أو إستباحۃ الصلاۃ أجزائہ وكذا یتمم للحیض والنفاس۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۲۵ باب التیمم)۔

