تیمم
تیمم کرنے کا طریقہ
سوال:۔
تیمم کا طریقہ کیا ہے؟
جواب:۔
پاک ہونے کی نیت کرکے دونوں ہاتھ پاک مٹی پر پھیر کر ان کو جھاڑ لیجئے اور اچھی طرح منہ پر مل لیجئے کہ ایک بال کی جگہ بھی خالی نہ رہے، پھر دوبارہ مٹی پر ہاتھ مارکر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لیجئے۔(۱)
- (۱) والتیمم ضربان یمسح بإحداھما وجھہ وبالأخریٰ یدیہ إلی المرفقین لقولہ علیہ السلام: التیمم ضربتان، ضربۃ للوجہ وضربۃ للیدین، وینفض یدیہ بقدر ما یتناثر التراب كیلا یصیر مثلۃ ولَا بد من الْإستیعاب فی ظاھر الروایۃ لقیامہ مقام الوضوء ولھٰذا قالوا یخلل الأصابع وینزع الخاتم لیتم المسح۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۵۰)۔ أیضًا: وفی شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۴۱۷ عن جابر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی التیمم: ضربۃ للوجہ وضربۃ للذراعین إلی المرفقین۔ أیضًا: (تیمم ۔۔۔ مستوعبا وجھہ) حتّٰی لو ترك شعرۃ أو وترۃ منخرہ لم یجز (ویدیہ) فینزع الخاتم والسوار أو یحرك بہ یفتی (مع مرفقیہ) فیمسحہ الأقطع (بضربتین)۔ (درمختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۱ ص:۲۳۷، باب التیمم)۔

