بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌چیزوں‌سے‌غسل‌واجب‌ہوجاتا‌ہے‌اور‌کن‌سے‌نہیں؟

اگر غسل کے بعد منی یا پیشاب کا قطرہ آجائے تو کیا غسل واجب ہے؟

سوال:۔

اگر غسل کے بعد یا نماز پڑھنے کے بعد منی یا پیشاب وغیرہ کا قطرہ آجائے تو غسل ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

اگر غسل کرنے سے قبل سوگیا تھا یا پیشاب کرلیا تھا، یا چل پھر لیا تھا، تو دوبارہ غسل واجب نہیں، اور اگر ان اُمور سے پہلے غسل کیا تھا اور منی کا قطرہ نکل آیا تو غسل دوبارہ کرے،(۱) لیکن قطرہ نکلنے سے پہلے جو نماز پڑھی وہ ہوگئی،(۲) اور اگر پیشاب کا قطرہ آیا تو غسل واجب نہیں، صرف وضو کرلینا کافی ہے، اور کپڑے میں جہاں نجاست لگی ہو اس کا دھونا کافی ہے۔(۳)

  1. (۱) ایضًا۔
  2. (۲) وفی فتح القدیر: وكذا لَا یعید الصلٰوۃ التی صلاھا بعد الغسل الأوّل قبل خروج ما تأخر من المنی اتفاقًا۔ (البحر الرائق ج:۱ ص:۱۰۳، كتاب الطھارۃ)۔
  3. (۳) والخارج من السبیلین متفق فیہ علٰی أنہ ینقض الوضوء۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۷، طبع بمبئی)۔ أیضًا: یجب علی المصلی أن یقدم الطھارۃ من الأحداث والأنجاس۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۹۲، طبع مکتبہ شركت علمیہ، ملتان)۔