بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌چیزوں‌سے‌غسل‌واجب‌ہوجاتا‌ہے‌اور‌کن‌سے‌نہیں؟

وضو یا غسل کے بعد پیشاب کا قطرہ آنے پر وضو دوبارہ کریں، غسل نہیں

سوال:۔

وضو کے بعد اگر پیشاب کا قطرہ آجائے تو کیا دوبارہ وضو کرنا چاہئے؟ غسل کے بعد اگر کبھی پیشاب کا قطرہ آجائے تو کیا دوبارہ غسل کرنا ضروری ہے؟

جواب:۔

پیشاب کا قطرہ آنے پر وضو ٹوٹ جاتا ہے، دوبارہ استنجا اور وضو کرنا چاہئے،(۱) غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر غسل کے بعد منی خارج ہوجائے تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر غسل سے پہلے سولیا ہو، یا پیشاب کرلیا ہو یا چل پھر لیا ہو تو دوبارہ غسل کی ضرورت نہیں، اور اگر صحبت سے فارغ ہوکر فوراً غسل کرلیا، نہ پیشاب کیا، نہ سویا، نہ چلا پھرا، بعد میں منی خارج ہوئی تو دوبارہ غسل لازم ہے۔(۲)

  1. (۱) المعانی الناقضۃ للوضوء كل ما یخرج من السبیلین۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۲، فصل فی نواقض الوضوء وكذا فی رد المحتار ج:۱ ص:۱۳۴، مطلب نواقض الوضوء)۔
  2. (۲) ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول أو ینام ثم سال منہ بقیۃ المنی من غیر شھوۃ یعید الْإغتسال عندھما خلافًا لہ فلو خرج بقیۃ المنی بعد البول أو النوم أو المشی لَا یجب الغسل إجماعًا۔ (البحر الرائق ج:۱ ص:۱۰۳، كتاب الطھارۃ)۔