کنچیزوںسےغسلواجبہوجاتاہےاورکنسےنہیں؟
پیشاب کے ساتھ قطرے خارج ہونے پر غسل واجب نہیں
سوال:۔
پیشاب کے دوران اگر چند قطرے بھی خارج ہوجائیں تو کیا ایسی صورت میں غسل واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔
پیشاب کے دوران قطرے خارج ہونے سے غسل واجب نہیں ہوتا، بعض لوگوں کو یہ بیماری ہوتی ہے کہ پیشاب سے پہلے یا بعد، دُودھ کی شکل کا مادّہ خارج ہوتا ہے، اس کو ’’ودی‘‘ کہتے ہیں اور اس کے خارج ہونے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔(۱)
- (۱) ولیس فی المذی والودی غسل۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۳۳، فصل فی الغسل، وكذا فی رد المحتار ج:۱ ص:۱۶۵، مطلب فی تحریر الصاع والمد والرطل)۔

