بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌چیزوں‌سے‌غسل‌واجب‌ہوجاتا‌ہے‌اور‌کن‌سے‌نہیں؟

مذی کے اِخراج والا شخص کیا کرے؟

سوال:۔

بندے کو مذی کا اِخراج بہت زیادہ ہے، ذرا سا ذہن منتشر ہوجائے تو قطرہ نکل جاتا ہے، جس کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، بندے کو ہر جگہ کپڑے بدلنے کا موقع نہیں ملتا، اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی چیز باندھ لیا کریں، مثلاً لنگوٹ وغیرہ، اور اس پر رُوئی رکھ لیں، کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، اس رُوئی کو بدل لیا کریں۔