کنچیزوںسےغسلواجبہوجاتاہےاورکنسےنہیں؟
سیلان الرحم والی پر غسل واجب نہیں
سوال:۔
ویسے تو میں خدا کے فضل سے صحت مند ہوں، مگر کبھی کبھی اور خاص طور پر ماہواری کے ایام شروع ہونے سے کچھ دنوں پہلے خواتین کی مخصوص بیماری یعنی سیلان الرحم میں مبتلا ہوجاتی ہوں، تو کیا ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہوں یا پھر نہانا ضروری ہے؟ یا صرف کپڑے تبدیل کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے اور اس وقت کی نماز قضا کرنی ہوگی؟
جواب:۔
خون شروع ہونے سے پہلے تک عورت پاک ہے۔ سیلان الرحم سے غسل واجب نہیں ہوتا، البتہ اس سے کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے، کپڑے تبدیل کرکے نماز پڑھنی چاہئے۔(۱)
- (۱) والمستحاضۃ ومن بہ سلس البول والرعاف ۔۔۔ یتوضؤن لوقت كل صلٰوۃ فیصلون بذٰلك الوضوء۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۵۰)۔ أیضًا: ومن وراء باطن الفرج فإنہ نجس قطعًا ككل خارج من الباطن کالماء الخارج مع الولد أو قبیلہ۔ (شامی ج:۱ ص:۳۱۳، طبع ایچ ایم سعید)۔

