بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌چیزوں‌سے‌غسل‌واجب‌ہوجاتا‌ہے‌اور‌کن‌سے‌نہیں؟

عورت کو بچہ پیدا ہونے پر غسل فرض نہیں

سوال:۔

عورت کے جب بچہ پیدا ہوتا ہے، کیا اسی وقت غسل کرنا واجب ہے؟ چونکہ ہم نے سنا ہے کہ اگر عورت غسل نہ کرے گی تو اس کا کھانا پینا حرام اور گناہ ہے، جبکہ کراچی کے ہسپتالوں میں کوئی نہیں نہاتا؟

جواب:۔

حیض و نفاس والی عورت کے ہاتھ کا کھانا جائز ہے،(۱) جب تک وہ پاک نہ ہوجائے اس پر غسل فرض نہیں، اور یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد اسی وقت غسل کرنا واجب ہے، بلکہ جب خون بند ہوجائے تو اس کے بعد غسل واجب ہوگا۔(۲)

  1. (۱) ولَا یكرہ طبخھا ولَا إستعمال ما مستہ من عجین أو ماء أو نحوھما۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۲۹۲، مطلب لو افتی مفت بشیء من ھٰذہ الأقوال ۔۔۔الخ، كتاب الطھارۃ)۔
  2. (۲) (وفرض) الغسل (عند) خروج (منی) ۔۔۔ (و) عند انقطاع حیض ونفاس۔ (درمختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۹، مطلب فی تحریر الصاع والمد والرطل)۔