کنچیزوںسےغسلواجبہوجاتاہےاورکنسےنہیں؟
انیما کے عمل سے غسل واجب نہیں
سوال:۔
پتہ کے ایکسرے کے لئے مریض کا ایکسرے سے قبل انیما کیا جاتا ہے، یعنی اجابت کی جانب سے ایک خاص نلکی کے ذریعہ مریض کی آنتوں میں پانی پہنچایا جاتا ہے، پانی اتنا پہنچایا جاتا ہے کہ آنتیں خوب بھر جاتی ہیں اور پانی اسی دوران واپس آنے لگتا ہے، جس سے مریض کی ٹانگیں، کپڑے وغیرہ بھیگ جاتے ہیں، اس حالت میں مریض کو طہارت خانہ پہنچادیا جاتا ہے جہاں مریض کو پہنچایا ہوا پانی اجابت کے ذریعہ خارج ہوجاتا ہے، شاید اس طریقے کا مقصد آنتوں کی صفائی ہو۔
الف:۔ کیا اس صورت میں غسل واجب ہے؟
ب:۔ اگر غسل واجب نہیں ہوتا تو ٹانگیں وغیرہ دھونا اور کپڑے تبدیل کرنا ضروری ہے؟
ج:۔ اگر غسل واجب نہیں ہے تو کیا اس حالت میں نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
انیما کے عمل سے غسل واجب نہیں ہوتا،(۱) مگر خارج شدہ پانی چونکہ نجس ہے، اس لئے بدن اور کپڑوں پر جو نجاست لگ جاتی ہے اس کا دھونا ضروری ہے،(۲) نجاست سے پاکی حاصل کرنے کے بعد بغیر غسل کئے نماز پڑھی جاسکتی ہے۔
والخارج من السبیلین متفق فیہ علٰی أنہ ینقض الوضوء۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۷، طبع بمبئی)۔
- (۱) کیونکہ یہ موجباتِ غسل میں سے نہیں ہے۔ لیکن اس عمل سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
- (۲) یجب علی المصلی أن یقدم الطھارۃ من الْإحداث والْإنجاس۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۹۲، باب شروط الصلٰوۃ ۔۔۔الخ)۔

