غسلکےمسائل
کٹے ہوئے بال پاک ہوتے ہیں
سوال:۔
سنا ہے جسم کے بال جب جسم کے اُوپر ہوتے ہیں تو پاک ہوتے ہیں، لیکن ترشوا یعنی کٹوادئیے جاتے ہیں تو یہ ناپاک ہوجاتے ہیں، اگر یہ صحیح ہے تو پھر بال کٹواکر بغیر نہائے نماز پڑھ لے کہ جماعت کی نماز جارہی ہے، تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
بال کٹوانے سے نہ غسل واجب ہوتا ہے، نہ وضو ٹوٹتا ہے۔(۱) کٹے ہوئے بال بھی پاک ہوتے ہیں،(۲) آپ نے غلط سنا ہے۔
- (۱) ولَا یعاد الوضوء ۔۔۔ بحلق رأسہ ولحیتہ كما لَا یعاد الغسل للمحل۔ (درمختار مع ردالمحتار ج:۱ ص: ۱۰۱)۔
- (۲) وشعر الْإنسان وعظمہ طاھر۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۴۱، طببع مکتبہ شركت علمیہ، ملتان)۔

