بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

پنڈلیوں اور رانوں کے بال خود صاف کرنا یا نائی سے صاف کروانا

سوال:۔

ٹانگوں یعنی رانوں اور پنڈلیوں کے بال بلیڈ یا اُسترے سے بنائے یا نائی سے بنوائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

صاف کرنے کا تو مضائقہ نہیں، مگر رانیں ستر ہیں، نائی سے صاف کرانا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) ویجوز أن ینظر الرجل إلی الرجل إلّا إلٰی عورتہ كذا فی المحیط۔ (فتاویٰ ھندیۃ ج:۵ ص:۳۲۷، كتاب الکراھیۃ، الباب الثامن)۔ وینظر الرجل من الرجل سوی ما بین سرتہ إلٰی ما تحت ركبتہ ۔۔۔الخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۶ ص:۳۶۶، فصل فی النظر والمس)۔ عن محمد بن جحش قال: مرّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علٰی معمر وفخذاہ مكشوفتان فقال: یا معمر! غطّ فخذیك فإن الفخذ عورۃ۔ رواہ فی شرح السُّنّۃ۔ (مشكوٰۃ ص: ۲۶۹، باب النظر إلی المخطوبۃ ۔۔۔إلخ)۔