غسلکےمسائل
ہر ہفتہ صفائی افضل ہے
سوال:۔
زیرِ ناف بالوں کا حدودِ اربعہ کہاں سے کہاں تک ہے؟
جواب:۔
ناف سے لے کر رانوں کی جڑ تک اور شرم گاہ (آگے، پیچھے) کے اردگرد جہاں تک ممکن ہو صفائی کرنا ضروری ہے، ہر ہفتہ صفائی افضل ہے، چالیس دن تک چھوڑنے کی اجازت ہے، اس سے زیادہ وقفہ ممنوع ہے۔(۱)
- (۱) ویحلق عانتہ وینظف بدنہ بالْإغتسال فی كل اسبوع مرّۃ فإن لم یفعل ففی كل خمسۃ عشر یومًا ولَا یعذر فی تركہ وراء الأربعین، فالاُسبوع ھو الأفضل والخمسۃ عشر الأوسط والأربعون الأبعد۔ (فتاویٰ ھندیۃ ج:۵ ص:۳۵۷، كتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر)۔ والعانۃ: الشعر القریب من فرج الرجل والمرأۃ ومثلھا شعر الدبر بل ھو أولٰی بالْإزالۃ لئلّا یتعلق بہ شیء من الخارج عند الْإستنجاء بالحجر۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۸۱، كتاب الحج، فصل فی الْإحرام)۔

