غسلکےمسائل
غیرضروری بال کتنی دیر بعد صاف کریں؟
سوال:۔
آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ غیرضروری بال کتنے دنوں کے بعد صاف کرنے چاہئیں؟
جواب:۔
غیرضروری بالوں کا ہر ہفتے صاف کرنا مستحب ہے، چالیس دن تک صفائی مؤخر کرنے کی اجازت ہے، اس کے بعد گناہ ہے، نماز اس حالت میں بھی ہوجاتی ہے۔(۱)
- (۱) (و) یستحب (حلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالْإغتسال فی كل اسبوع مرّۃ) والأفضل یوم الجمعۃ وجاز فی كل خمسۃ عشر وكرہ تركہ وراء الأربعین۔ وقال الشامی: قولہ وكرہ تركہ أی تحریمًا۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۴۰۶، فصل فی البیع، كتاب الحظر والْإباحۃ)۔

