غسلکےمسائل
زیرِ ناف بال کہاں تک مونڈنا چاہئیں؟
سوال:۔
بال زیرِ ناف کہاں تک مونڈنے چاہئیں؟ ان کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جواب:۔
ناف سے لے کر رانوں کی جڑوں تک، اورپیشاب پاخانہ کی جگہ کے اردگرد جہاں تک ممکن ہو۔(۱)
- (۱) والعانۃ: الشعر القریب من فرج الرجل والمرأۃ ومثلھا شعر الدبر بل ھو أولٰی بالْإزالۃ لئلّا یتعلق بہ شیء من الخارج عند الْإستنجاء بالحجر۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۸۱، كتاب الحج، فصل فی الْإحرام)۔

