بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

ننگے بدن غسل کرنے والا بات کرلے تو غسل جائز ہے

سوال:۔

اگر ننگے بدن غسل کرتے وقت کسی سے بات چیت کرلی جائے تو غسل دوبارہ کرنا ہوگا؟

جواب:۔

برہنگی کی حالت میں بات چیت نہیں کرنی چاہئے،(۱) لیکن غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

  1. (۱) ویستحب أن لَا یتكلم بكلام معہ ولو دعاء أی ھٰذا إذا کان غیر دعاء بل ولو دعاء أما الكلام غیر الدعاء فلکراھتہ حال الكشف كما فی الشرح۔ (مراقی الفلاح ص:۵۷، أیضًا: عالمگیری ج:۱ ص:۱۴)۔