بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

حالتِ جنابت میں حدیث، اسلامی واقعہ سنانا، اللہ کا نام لینا

سوال:۔

مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی کو بہت چاہتا ہے اور اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر اَدا کرتا ہے کہ اس نے ایسی نیک سیرت اور پاک دامن بیوی سے نوازا ہے، عموماً رات کے وقت وہ بے اِختیار بھی اور بااِختیار بھی اللہ کا شکر دِل میں بھی اور زبان سے بھی ادا کرتا ہے، لیکن ایسا کرتے وقت اگر وہ حالتِ جنابت میں ہو، یعنی غسل فرض ہوچکا ہے، لیکن اس کے منہ سے بے اِختیار اللہ کی تعریف وشکریہ کے الفاظ نکل جائیں تو کیا یہ دُرست ہے کہ غسل کئے بغیر وہ دونوں اللہ کا نام لیتے ہیں؟ کیا ایسی حالت میں وہ ایک دُوسرے کو کوئی اِسلامی واقعہ سناسکتے ہیں؟ یا کسی حدیث شریف کا یا آیاتِ کریمہ کا ترجمہ سنا سکتے ہیں؟

جواب:۔

جنابت کی حالت میں تلاوت جائز نہیں، دُوسرے اَذکار جائز ہیں۔(۱)

  1. (۱) لَا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شیئًا من القراٰن ۔۔۔ ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸، طبع بلوچستان)۔