غسلکےمسائل
جنابت کی حالت میں ملنا جلنا اور سلام کا جواب
سوال:۔
آدمی حالتِ جنابت میں کسی سے مل سکتا ہے؟ اور سلام کا جواب دے سکتا ہے یا سلام کرسکتا ہے؟
جواب:۔
جنابت کی حالت میں کسی سے ملنا، سلام کہنا، سلام کا جواب دینا(۱) اور کھانا پینا جائز ہے۔(۲)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: لقینی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: وأنا جنب فأخذ بیدی فمشیت معہ حتّٰی قعد فانسللت فأتیت الرجل فاغتسلت ثم جئت وھو قاعد، فقال: أین كنت یا أبا ھریرۃ؟ فقلت لہ، فقال: سبحان اللہ! إن المؤمن لَا ینجس۔ ھٰذا لفظ البخاری۔ (مشكوٰۃ ص:۴۹، باب مخالطۃ الجنب وما یباح لہ، الفصل الأوّل)۔
- (۲) وإذا أراد الجنب الأكل والشرب ینبغی لہ أن یغسل یدہ وفمہ ثم یأكل ویشرب۔ (منیۃ المصلی مع غنیۃ المستملی ص:۶۰، مطلب فی أصح القولین)۔

