غسلکےمسائل
ناپاکی میں ناخن اور بال کاٹنا مکروہ ہے
سوال:۔
یہ بھی وضاحت فرمادیں کہ ناخن اور بال، ناپاکی کی حالت میں کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟ یا اس میں وقت، جگہ کی کوئی قید ہے؟
جواب:۔
ناپاکی کی حالت میں ناخن اور بال کاٹنا مکروہ ہے،(۱) لیکن اگر ناخن یا بال دھونے کے بعد کاٹے تو مکروہ بھی نہیں۔
- (۱) حلق الشعر حالۃ الجنابۃ مكروہ وكذا قص الأظافیر كذا فی الغرائب۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۸، الباب التاسع عشر فی الختان ۔۔۔الخ كتاب الکراھیۃ)۔

